Thursday 5 August 2010

سرپرستوں کے لئے
ضروری اعلان
طالبات کے سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ مندرجہ ذیل ہدایات پر توجہ دیں گے:
* بچیوں سے صرف محرم رشتہ دار ہی ملاقات کرسکتے ہیں، کسی دوسرے رشتہ دار کے ہمراہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
* بارہ سال کی عمر کی طالبہ لازماً نقاب کا اہتمام کریں۔
* ملاقات کے لئے ۲؍بجے کے بعد تشریف لائیں، بعد نماز مغرب ملاقات نہیں ہوسکے گی۔
* تعطیل کی وجہ سے جمعہ کے دن ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
* مدرسہ میں آنے کے بعد محاسب سے بچی کا حساب معلوم کریں اور اجازت ملنے کے بعد ہی ملاقات کے لئے
گیٹ پر جائیں۔
* پابندی کے ساتھ فیس طعام وغیرہ کی ادائیگی کرتے رہیں۔
تعطیل رمضان المبارک اور نیا تعلیمی سال
* سالانہ امتحان کے بعدمورخہ۵؍اگست ۲۰۱۰ء ؁مطابق ۲۳؍شعبان ۱۴۳۱ھ ؁ سے مدرسہ میں رمضان المبارک
کی تعطیل ہوگی، بچیوں کے سرپرست ۵؍اگست کی صبح تشریف لائیں، گذارش ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے آکر اپنا
وقت ضائع نہ کریں۔
* عید کے بعد۱۷؍ستمبر ۲۰۱۰ء ؁ مطابق ۷؍شوال ۱۴۳۱ھ ؁ سے مدرسہ دوبارہ کھل جائے گا، قدیم طالبات۲۱؍ستمبر تک
لازماً مدرسہ میں حاضر ہوجائیں، ورنہ جگہ کی کمی کی وجہ سے داخلے میں دشواری ہوگی۔
نوٹ: داخلہ کی درخواست رمضان المبارک میں جمع کردیں۔
* نئے داخلے کی خواہش مند طالبات کا ٹیسٹ۱۹؍ستمبر۲۰۱۰ء ؁مطابق۹؍شوال ۱۴۳۱ھ ؁ بروزاتواربوقت۱۰؍بجے
صبح ہوگا، اس سے پہلے طالبات کو نہ لائیں۔