Thursday, 30 September 2010

ہندو نیپال کے ہونہار طلبہ کو توحید ایجوکیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

ہندو نیپال کے ہونہار طلبہ کو توحید ایجوکیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

تعلیمی ایوارڈنہ صرف طلبہ کے حوصلوں کو مہمیز لگانے کا کام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو محنت اور لگن کی ترغیب دیتے ہیں، میں ان تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنھیں آج ایجوکیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ خیال کا اظہار نیپالی وزیر تعلیم مسٹر گووند چودھری نے کرشنا نگر کے مسلم کمیونٹی ہال میں منعقدایوارڈ تقریب سے طلبہ و معززین شہر کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس سے قبل حافظ عبد الشہید کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، جس کا انگریزی ترجمہ حسان نور اور نیپالی ترجمہ مولانا عبد الصبور ندوی نے پیش کیا۔ مرکز التوحید کے صدر مولانا عبد اللہ مدنی نے وزیر موصوف کا والہانہ استقبال کیا۔ اس کے بعد کرشنانگر و بڑھنی کے سات ہائی اسکول کے ہونہار طلبہ و طالبات کو توحید ایجوکیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، جلمونا ہائی اسکول کرشنا نگر کے راگھو اگروال ، الہلال پبلک اسکول کرشنا نگر کی ام عطیہ ، سینٹ جوڈس کرشنا نگر کی ہرلین کور ، مہیندر ودیالیہ کے وجے پرکاش چودھری ، ڈاکٹر ذاکر حسین پبلک اسکول بڑھنی کی آفرین خانم ، دیا نند ودیالیہ کی چندراوتی موریہ ،اور امر بال ودیا مندر کی کومل ساہو، کو وزیر موصوف کے ذریعے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کی نظامت صحافی صغیر خاکساراور عبد ا لصبور ندوی نے کی، اس موقع پر علافہ کے معززین و اسکولوں کے پرنسپل حضرات کے علاوہ شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ صحافی عبد الصبور ندوی کے کلمات تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا

No comments:

Post a Comment