Thursday 30 September 2010

اسلام ہی انسانیت کے مسائل کا واحد حل: مولانا عبد اللہ مدنی

اسلام ہی انسانیت کے مسائل کا واحد حل: مولانا عبد اللہ مدنی
جھنڈا نگر عید گاہ میں ہزاروں مرد وزن سے فکر انگیز خطاب
دنیا نے سارے تجربے کر لئے، ہر نظام کو اپنا کے دیکھا، مگر انسانیت کے مسائل حل نہ کرسکی، آج بڑی تیزی کے ساتھ اسلام چہار دانگ عالم میں پھیل رہا ہے کیونکہ اسلام ہی واحد مذہب ہے جس کے سائے میں انسانیت کو پناہ مل سکتی ہے، مگر افسوس وہ امت جس کے پاس ربانی اصول ہیں، آفاقی پیغام کی حامل ہے، اسلام سے بے گانہ ہوتی جارہی ہے،ہماری نوجوان نسل مغرب زدگی کی شکار ہے، اپنے اسلاف کے کارناموں سے غافل اس نسل کو راہ راست پر لانے کے لئے والدین کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی،۔ ان خیالات کا اظہار نیپال کے ممتاز عالم دین اور خطیب مولانا عبد اللہ مدنی نے جھنڈا نگر عید گاہ میں ہزاروں فرزندان توحید کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا نے کہا کہ بیت المقدس کو منہدم کرنے کی تیاری مکمل ہے، غز ہ کے ۱۵؍ لاکھ مسلمان یہودی حصار میں کرفیو کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سرپھرا پادری قرآن جلانے پر مصر ہے، مگر اسے یہ معلوم نہیں کہ وہ خود بھسم ہوجائیگا، مگر مسلمانان عالم کو اپنے اسلامی کردار و تشخص کوعملا دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا، تبھی ہماری سرفرازی ممکن ہوگی، مولانا نے اپنے پر سوز خطاب میں میں خواتین امت کو تنبیہ کی کہ آپ ایک مدرسہ ہیں اگر آپ نے خود کو اسلامی رنگ میں نہیں ڈھا لا تو نسلیں تباہ ہوجائیں گی، آپ نے اخیر میں طویل دعا مانگی، لوگ رو پڑے، خواتین کی آنکھیں بھی اشکبار تھیں۔ آپ نے بابری مسجد کے متعلق ممکنہ فیصلے پر عوام کو پر امن رہنے کی تلقین کی۔

No comments:

Post a Comment